ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ ضلع ٹنڈوالہیار سے دریافت ہوا ، تیل وگیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دریافت کیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے ، نئے ذخیرے سے یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی جب کہ تیل و گیس کے ذخیرے کی دریافت کیلئے 2573 میٹر کھدائی کی گئی۔
چند روز قبل صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) ترجمان کے مطابق گدو بلاک کے عمیر ساؤتھ ایسٹ ون کنویں کی 790 میٹر تک کھدائی کی گئی اور ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اورملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی ، نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یومیہ 10 لاکھ 6 ہزار مکعب فٹ گیس ملے گی۔

ادھر شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں ، جہاں سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے جو کہ شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہے ۔ ترجمان ماڑی پٹرولیم نے کہا کہ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی ، اس نئی دریافت کی مدد سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

Recent Posts

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

15 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

21 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

28 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

34 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

42 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

1 hour ago