افغانستان میں زلزلہ، 255 افراد ہلاک

پکتیکا (قدرت روزنامہ)افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں .


سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں . افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں محسوس کیے گئے .
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا .
واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی رات گئے 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے .
زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی رات 2 بج کر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے،تاہم یہاں اس زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے .

. .

متعلقہ خبریں