دانیہ کی والدہ صحافی پر برس پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کی والدہ اپنی بیٹی سے متعلق بیان پر نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر برس پڑیں۔
گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ’سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے‘۔
صحافی نے کہا کہ ’دانیہ کی نظر عامر لیاقت کی جائیداد پر ہے اگر دانیہ کی صلح ہوگئی تھی تو اُنہوں نے تنسیخِ نکاح کی درخواست واپس کیوں نہیں لی؟‘صحافی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دانیہ اور اُن کی والدہ کے خلاف آواز اُٹھائی۔ تاہم بعد ازاں دانیہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dania Malik (@daniamalik_official)


دانیہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’مجھے اور میری بیٹی کو گالی دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ‘۔
اُنہوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ مت سوچیں کہ آپ مجھے اور میری بیٹی کو گالی دے رہے ہیں بلکہ آپ اپنی بہن، بیٹی اور والدہ کو گالی دے رہے ہیں‘۔دانیہ کی والدہ نے کہا کہ ’اللّہ سے تھوڑا ڈرو، دیکھو اللّہ تمہارے ساتھ کیا کرتا ہے‘۔
واضح رہے کہ سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے، درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم و دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے، معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔