ماہرِ علم نجومی کا سلمان خان کو خصوصی مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے ماہرِعلم نجوم جگن ناتھ نے اداکارسلمان خان کو خصوصی مشورہ دے دیا۔مشہور نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ اداکار سلمان خان کے لیے آنے والا سال کیریئر کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکار کو احتیاط کرنی ہوگی نہ صرف کیریئر بلکہ صحت کے حوالے سے بھی محتاط رہنا ہوگا۔
جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو آئندہ چند سال اپنی صحت کے بارے میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اوراگرانہوں نےاحتیاط نہ کی تو شاید چند سرجریز بھی کروانا پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمی امتزاج کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اسی لیے سلمان خان کسی ذہنی دباؤ میں بھی آسکتے ہیں لیکن ایسا ایک مخصوص وقت کے لیے ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ ان کی فلم ٹائیگر 3 جلد ریلیز کی جائیگی۔