کارکن دھوپ میں کھڑے رہے اور قیادت مالم جبہ میں ۔۔۔ وزیرا علیٰ پختوانخوا محمود خا ن نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بونیر(قدرت روزنامہ) وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی، سوات جلسے کے دوران کارکن دھوپ میں کھڑے رہے اور پی ڈی ایم قیادت مالم جبہ میں ہماری لگائی گئی زپ لائن سے محظوظ ہوتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق بونیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات جلسے میں مولانافضل الرحمان صاحب نے مدرسے کے بچوں کوپنڈال میں بٹھایااور 15 منٹ تقریرکرکے بچوں کوچھوڑکربھاگ گئے، مولاناصاحب ! آپ کواورآپ کی پارٹی کوشرم آنی چاہیے،ن لیگ کے ورکردھوپ میں کھڑے تھے اور مریم اورنگزیب مالم جبہ میں ہماری لگائی زپ لائن کوانجوائے کررہی تھیں۔

محمود خان نے کہا کہ شہبازشریف کوسن رہاتھاکہ اب خیبرپختونخواکوٹھیک کریں گے، شہبازشریف نے پنجاب کوتباہ حال کیااور پنجاب کابیڑہ غرق کردیا، شہبازشریف نے سوات آپریشن کے دوران اٹک کوبندکیاتھا،امیرمقام !پی ٹی آئی میں آپ کی جگہ نہیں،آپ چوراورڈاکوہیں، امیرمقام مشرف کوچھوڑ کراب چوروں کی جماعت میں شامل ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی لیڈرآلودرجن اورانڈ ے کلوکے حساب سے بیچتاہے، یہ کب تک بھٹوکے نام پرسیاست کریں گے؟ ،یہ کب تک بھٹو کے نام پرلوگوں کودھوکادیں گے؟،یہ صرف سندھ کے عو ام کودھوکاد ے سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے عمران خان کاساتھ دیا،عمران خان اورمیں کارکنوں کیساتھ دھوپ میں کھڑ ے ہو تے ہیں ، آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

Recent Posts

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

18 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

33 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

51 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

59 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

1 hour ago