کارکن دھوپ میں کھڑے رہے اور قیادت مالم جبہ میں ۔۔۔ وزیرا علیٰ پختوانخوا محمود خا ن نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
محمود خان نے کہا کہ شہبازشریف کوسن رہاتھاکہ اب خیبرپختونخواکوٹھیک کریں گے، شہبازشریف نے پنجاب کوتباہ حال کیااور پنجاب کابیڑہ غرق کردیا، شہبازشریف نے سوات آپریشن کے دوران اٹک کوبندکیاتھا،امیرمقام !پی ٹی آئی میں آپ کی جگہ نہیں،آپ چوراورڈاکوہیں، امیرمقام مشرف کوچھوڑ کراب چوروں کی جماعت میں شامل ہوگئے . وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی لیڈرآلودرجن اورانڈ ے کلوکے حساب سے بیچتاہے، یہ کب تک بھٹوکے نام پرسیاست کریں گے؟ ،یہ کب تک بھٹو کے نام پرلوگوں کودھوکادیں گے؟،یہ صرف سندھ کے عو ام کودھوکاد ے سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے عمران خان کاساتھ دیا،عمران خان اورمیں کارکنوں کیساتھ دھوپ میں کھڑ ے ہو تے ہیں ، آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی . . .