معیشت / کاروباری دنیا

انٹربینک میں ڈالر سستا، PSX میں بھی بہتری

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوجانے کے بعد 209 روپے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں دن کے آغاز پر روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جس کے سبب اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 209 روپے کی سطح پر موجود ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور 1 امریکی ڈالر 208 روپے 2 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 204 پوائنٹس بلند ہوا ہے۔100 انڈیکس میں بہتری کے بعد 42 ہزار 663 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات نے روپے کی قدر میں مثبت اثرات ظاہر کرتے ہوئے اس میں کمی کا رحجان تبدیل کردیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (بدھ کو) مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل تھم گیا تھا اور روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.25 روپے کی کمی سے 211.75 روپے سے کم ہو کر 210.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 212.00 روپے سے کم ہو کر 211.00 روپے ہو گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 213.00 روپے سے کم ہو کر 211.00 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے کم ہو کر 212.00 روپے ہو گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں