کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کہا ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی۔
درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی بنیادوں پر صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…

1 hour ago

سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…

2 hours ago

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافے، ٹیکس چوری پر شوگر ملز و ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…

2 hours ago

عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

2 hours ago

ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…

2 hours ago

ہونڈا سٹی کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…

3 hours ago