کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی . تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کہا ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے .


کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی .
درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا .
حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی بنیادوں پر صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی .
نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں