قبول ہے ۔۔ دعا زہرہ اور ظہیر کے نکاح کی ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)والدین کئی ماہ سے اذیت میں مبتلا اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف بیٹی اپنے انٹرویو میں کہتی ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں۔
اور سسرال والے بھی مجھے بہت خوش رکھتے ہیں لیکن ہم آج آپکو دعا اور ظہیر کے نکاح کی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں، جو شاید آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔ آئیے جانتے ہیں۔


اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص پہلے دعا سے پوچھتا ہے کہ آپ کا نکاح ظہیر احمد ولد منیر احمد سے 50 ہزار روپے کے عوض کیا جاتا ہے، آپکو قبول ہے۔
جس کے جواب میں دعا نے 3 مرتبہ قبول ہے کہا اور پھر یہی بات ظہیر سے پوچھی گئی کہ آپ کا نکاح دعا زہرہ ولد سید مہدی علی کاظمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، آپکو قبول ہے۔


تو ظہیر احمد نے بھی 3 مرتبہ قبول ہے کہہ دیا۔ اس کےعلاوہ اگر ہم ظہیر کے گھر کی بات کریں تو ان کا اپنا گھر اوکاڑہ کے علاقے میں پایا جاتا ہے جہاں سے کچھ وقت پہلے کہیں اور چلے گئے تھے اور اس پر مکان برائے فروخت کا اشتہار لگا گئے تھے۔ اس کے علاقہ اس اشتہار پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فوری قبضہ اور فوری رجسٹریشن۔
کہا یہ جاتا ہے کہ جب ظہیر دعا کو سب سے پہلے اسی گھر میں لے کر آیا تھا مگر اب اس گھر میں تالا لگا ہوا ہے۔لیکن یہاں ایک بات حیرت کی وہ یہ ہے کہ اس گھر سے تو معلوم نہیں ہوتا کہ ظہیر ماہانہ 80 ہزار کماتا ہے کیونکہ یہ کوئی عالی شان گھر ہے نہیں بس ایک عام سا گھر معلوم ہوتا ہے۔