صبا قمر کی اسماء عباس کے ہمراہ گانا گاتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف، لیجنڈ اداکاراؤں صباقمر اور اسماء عباس کی ایک ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے لیے ٹریٹ ثابت ہو رہی ہے۔
یہ دونوں اداکارائیں اسکرین پر پختہ اداکاری کے لیے تو خوب جانی جاتی ہیں مگر اب دونوں نے مداحوں کو ایک ساتھ دُکھ میں ڈوبا ہوا گانا گا کر اپنی آواز کا بھی اسیر کر لیا ہے۔
اسماء عباس اور صبا قمر کی جانب سے گایا جانے والا گانا اداکارہ صبا کی نئی فلم ’کملی‘ سے لیا گیا ’مینو توں‘ ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


گانا گاتے ہوئے کی یہ ویڈیو صبا قمر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’جب آپ واقعی درد میں ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ محبت میں ہیں‘۔

صبا قمر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ اسماء عباس کی بھی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں ایک حیرت انگیز شخصیت قرار دیا ہے۔
اداکارہ کی اس 1 منٹ 37 سیکنڈ کی ویڈیو پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی خوب داد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔