حکومت نے غریبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا، یوٹیلٹی سٹوروں پر سفید چنے 87 روپے ، دال مسور 55 روپے مہنگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے غریب طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا ، یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا . حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی ہے .


نئی قیمتوں کے مطابق سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد سفید چنے 213 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئے ہیں ، دال مسور کی قیمت 55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی ہے .
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے ٹوتھ پیسٹ ، برتن دھونے کے صابن ، ماچس ، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اجافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد آج دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں