حکومت نے غریبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا، یوٹیلٹی سٹوروں پر سفید چنے 87 روپے ، دال مسور 55 روپے مہنگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے غریب طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا ، یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی ہے ۔
نئی قیمتوں کے مطابق سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد سفید چنے 213 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئے ہیں ، دال مسور کی قیمت 55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے ٹوتھ پیسٹ ، برتن دھونے کے صابن ، ماچس ، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اجافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد آج دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

11 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

19 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

30 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

55 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago