فلم کی شوٹنگ پر اداکار رنبیر نے اپنے مداح کے ساتھ کیا کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ میں سپین میں مصروف ہیں۔اداکار رنبیر کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو ان کے فلم لو رنجن کی شوٹنگ کے بعد کی ہے۔
ٹوئٹر پر اداکار کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں رنبیر کپور کے ہمرہ ان کے اسپین میں موجود مداح کو دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید ہے کہ یہ فلم آئندہ سال مارچ میں سینماگھروں کی زینت بنے گی۔


فلم کا اعلان دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایتکاری لو رنجن کر رہے ہیں۔
فلمز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آئندہ فلم کو 8 مارچ 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے یہ فلم اب 8 مارچ 2023 کو ریلیز ہوگئی، پہلے اس فلم کو آئندہ سال 2023 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کرنا تھا۔