اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب اور خو بصورت جو ڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نا صرف سب کے پسندیدہ ہیں بلکہ مداح ان کے با رے میں جاننا بھی چاہتے ہیں .
یہا ں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ ان دونوں اداکاروں نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ ان کی دوستی کا آغاز ہوا کیسے یا دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے اور کہاں کی .
سوشل میڈیا پر بول انٹرٹینمنٹ کے شو کا ایک کلپ کا فی وائرل ہو رہا ہے جس میں دانش تیمورنے شادی کے کئی سال بعد میزبا ن ما ریہ واسطی کے سامنے سب سچ سچ بتا دیا .
اس شو میں ما ریہ واسطی کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے دا نش تیمور نے خود اس بات سے پردہ اٹھاتے ہو ئے کہا کہ فیس بک سے قبل آرکٹ استعمال کیا جاتا تھا اور وہیں ہم دونوں نے بات چیت شروع کی، وہ میری بہت بڑی مداح تھیں، میں نے بہت جلدی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، لیکن شادی سے قبل میں نے عائزہ خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ وہ میرے ساتھ باہر چلیں .
دانش نے بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ عا ئزہ میری بہت بڑی مداح ہیں، تب میں نے سوچا کہ یہ لڑکی بہت اچھی ہے اور اسے میرے گھر میں ہونا چاہیے، جس کے بعد میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن عائزہ نے یقین کرنے سے انکار کردیا .
دانش تیمور نے عائزہ کو پروپوز کر نے کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنا یا کہ جب میں کالج میں تھا تو میری ایک دوست مجھے پسند کرتی تھی لیکن ایک سال بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اب ہمیں اپنی تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے، میں جانتا تھا ہم شادی نہیں کرسکیں گے کیوں کہ میری عمر بہت کم تھی لیکن جب میں نے اسے یہ بتایا تو اس نے یقین نہیں کیا، وہ سمجھی کہ میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں’ .
اداکار نے مزید بتایا کہ ‘اس لڑکی نے زور دیا کہ میں اس لڑکی کا نام بتاؤں تو صرف بات ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ میں کسی کنزہ نامی لڑکی کو پسند کرتا ہوں، یہ بات عائزہ سے ملنے سے دس سال پہلے کی تھی اور دس سال بعد جب میں عائزہ سے ملا اور وہ مجھے پسند آئیں تو پتا چلا کہ عائزہ کا اصل نام کنزہ ہی ہے اور میں نے اس طرح کنزہ سے ہی شادی کی .