اداکارہ عائزہ خان کا اصل نام کیا ہے؟ دانش تیمور نے بالآخر بتا ہی دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب اور خو بصورت جو ڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نا صرف سب کے پسندیدہ ہیں بلکہ مداح ان کے با رے میں جاننا بھی چاہتے ہیں۔
یہا ں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ ان دونوں اداکاروں نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ ان کی دوستی کا آغاز ہوا کیسے یا دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے اور کہاں کی۔
سوشل میڈیا پر بول انٹرٹینمنٹ کے شو کا ایک کلپ کا فی وائرل ہو رہا ہے جس میں دانش تیمورنے شادی کے کئی سال بعد میزبا ن ما ریہ واسطی کے سامنے سب سچ سچ بتا دیا۔


اس شو میں ما ریہ واسطی کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے دا نش تیمور نے خود اس بات سے پردہ اٹھاتے ہو ئے کہا کہ فیس بک سے قبل آرکٹ استعمال کیا جاتا تھا اور وہیں ہم دونوں نے بات چیت شروع کی، وہ میری بہت بڑی مداح تھیں، میں نے بہت جلدی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، لیکن شادی سے قبل میں نے عائزہ خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ وہ میرے ساتھ باہر چلیں ۔
دانش نے بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ عا ئزہ میری بہت بڑی مداح ہیں، تب میں نے سوچا کہ یہ لڑکی بہت اچھی ہے اور اسے میرے گھر میں ہونا چاہیے، جس کے بعد میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن عائزہ نے یقین کرنے سے انکار کردیا۔
دانش تیمور نے عائزہ کو پروپوز کر نے کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنا یا کہ جب میں کالج میں تھا تو میری ایک دوست مجھے پسند کرتی تھی لیکن ایک سال بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اب ہمیں اپنی تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے، میں جانتا تھا ہم شادی نہیں کرسکیں گے کیوں کہ میری عمر بہت کم تھی لیکن جب میں نے اسے یہ بتایا تو اس نے یقین نہیں کیا، وہ سمجھی کہ میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں’۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ‘اس لڑکی نے زور دیا کہ میں اس لڑکی کا نام بتاؤں تو صرف بات ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ میں کسی کنزہ نامی لڑکی کو پسند کرتا ہوں، یہ بات عائزہ سے ملنے سے دس سال پہلے کی تھی اور دس سال بعد جب میں عائزہ سے ملا اور وہ مجھے پسند آئیں تو پتا چلا کہ عائزہ کا اصل نام کنزہ ہی ہے اور میں نے اس طرح کنزہ سے ہی شادی کی۔

Recent Posts

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

6 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

9 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

16 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

25 mins ago

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…

30 mins ago

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

34 mins ago