سونم کپور کے ’بے بی شاور‘ سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کے ’بے بی شاوَر‘ کی تقریب سے مشہور ہونے والے برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار کی تفصیلات سامنے آ گئی۔
گزشتہ دنوں جہں ایک طرف انٹرنیٹ پر اداکارہ کے بے بی شاور کی تقریب کے خوب چرچے ہوئے وہیں اس مو قع پر پرفارمنس دینے والا گلوکار لیو کلیان بھی زیرِ بحث رہا۔
لیو کلیان نے سونم کپورکے بے بی شاور پر گانے ’مساکلی‘ اور ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ پر پرفارم کر کے سب ہی کی نظریں اپنی جانب مبذول کر والیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


لیو کلیان کون ہیں؟ پاکستان سے کیا تعلق ہے؟
31 سالہ لیو کلیان آج کل لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کا بچپن زیادہ تر جنوبی لندن اور لاہور میں گزرا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


لیو کلیان کے مطابق وہ پاکستان کی نسبت لندن میں خود کو زیادہ محفوظ اور پُر سکون محسوس کرتے ہیں۔

لیو کلیان کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کر چکے ہیں، اُنہیں بالی ووڈ اور مغربی ثقافت سے محبت ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Leo Kalyan (@leokalyan)


واضح رہےکہ لیو کلیان مسلم گلوکار ہیں جو خواتین کے طرز کے لباس پہننا پسند کرتے ہیں۔