احد رضا میر سے طلاق کے بعد سجل علی کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سجل علی پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت اور ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سجل مُلک کی مہنگی ترین اداکارہ بھی ہیں جو ڈرامے کی ایک قسط عکس بند کرنے کے لاکھوں روپے لیتی ہیں۔

22 2 4 240x300

حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سجل علی کی ان تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

22 3 2 247x300

سجل علی اس شاندار لباس میں واقعی لاجواب لگ رہی ہیں۔ گلابی ہونٹ اور کچھ کرل کے ساتھ غیر معمولی انداز والے بال ان پر بہت جچ رہے ہیں۔

سجل علی جانتی ہے کہ اسٹائل کو کیسے سنبھالنا ہے، میک اپ کے معمولی ٹچ کے ساتھ بھی سجل علی ہالی ووڈ کی کسی خوبصورت شخصیت سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔
22 4 2 247x300
لیکن سجل کے اس فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے کہ آیا سجل کو احد سے طلاق کے بعد کوئی افسوس بھی ہے یا نہیں۔
سجل علی کا تعلق لاہور سے ہے، اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔وہ ٹی وی سیریل مستانہ ماہی، احمد حبیب کی بیٹیاں، میرے قاتل میرے دلدار، محمود آباد کی ملکائیں اور میری لاڈلی میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔