احد رضا میر سے طلاق کے بعد سجل علی کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سجل علی پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت اور ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں . سجل مُلک کی مہنگی ترین اداکارہ بھی ہیں جو ڈرامے کی ایک قسط عکس بند کرنے کے لاکھوں روپے لیتی ہیں .

حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے . سجل علی کی ان تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں .

سجل علی اس شاندار لباس میں واقعی لاجواب لگ رہی ہیں . گلابی ہونٹ اور کچھ کرل کے ساتھ غیر معمولی انداز والے بال ان پر بہت جچ رہے ہیں .

سجل علی جانتی ہے کہ اسٹائل کو کیسے سنبھالنا ہے، میک اپ کے معمولی ٹچ کے ساتھ بھی سجل علی ہالی ووڈ کی کسی خوبصورت شخصیت سے کم نہیں لگ رہی ہیں .

لیکن سجل کے اس فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے کہ آیا سجل کو احد سے طلاق کے بعد کوئی افسوس بھی ہے یا نہیں .
سجل علی کا تعلق لاہور سے ہے، اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں . وہ ٹی وی سیریل مستانہ ماہی، احمد حبیب کی بیٹیاں، میرے قاتل میرے دلدار، محمود آباد کی ملکائیں اور میری لاڈلی میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں .

. .

متعلقہ خبریں