این اے 245 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر اپنا امیدوار سامنے لے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اسی فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے محمود مولوی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
مولوی محمود نے آج اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرائے اس کے علاوہ پی ایس پی کے حفیظ الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مولوی محمود کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وہ مشیر برائے وزارت ساحلی امور بھی رہ چکے بعد ازاں انہیں معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ این اے 245 پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے، جس پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوگا۔یاد رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
الیکشن کمشنر کا ایس ایس پی شرقی کو خط
ادھر این اے245ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے ایس ایس پی شرقی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 240 میں مسلح حملوں سےایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے27 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا سیکورٹی پلان تیار کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس کو پولنگ اسٹیشنز کا سروے کرکے جامع پلان مرتب کرنا چاہیے اور سیکورٹی پلان میں پرتشدد واقعات سے نمٹنےکی حکمت عملی کو مدنظر رکھا جائے۔

Recent Posts

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

5 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

16 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

22 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

32 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

36 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

41 mins ago