سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنےکا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا، انٹرنیٹ کی فراہمی یوایس ایف جبکہ تھری اور فورجی کے نیٹ موبائل کمپنیاں لگاتی ہیں، نادرا کے ساتھ اگلے20 سال کیلئے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا معاہدہ ہوجائے گا۔ صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ عاطف خان نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے پاس آئی ٹی کے ٹرینڈ لوگ ہیں، ہم ایک لاکھ لوگوں کو ٹرینڈ کریں گے، بجٹ میں اس کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کریں گے، انٹرنیٹ کی فراہمی یوایس ایف جبکہ تھری اور فورجی کے نیٹ موبائل کمپنیاں لگاتی ہیں، نادرا کے ساتھ اگلے 20 سال کیلئے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا معاہدہ ہوجائے گا۔

عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم سے آئی ٹی محکمے کا کوئی تعلق نہیں اسی طرح موبائل سمز کو بلاک کرنے کا اختیار صوبے کے پاس نہیں ہوتا، آئی ٹی بورڈ میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیا ہے اور وہاں کچھ ملازمیں کیخلاف انکوائری بھی چل رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سیاحت کو فروغ دینے والی مری ایکسپریس وے کی ٹوٹ پھوٹ پر اظہار برہمی کیا، متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو سڑکوں کی خستہ حالی اور مرمت سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے لینڈسلائیڈنگ سے متعلق سوالات بھی کیے۔ شہبازشریف نے کہا کہ قوم کا پیسا ضائع نہ کیا جائے، اگر پہلے کی طرح سڑک بنادی گئی تو پھر قوم کا پیسا ڈوب جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، ہماری حکومت آتی ہے پھر ہمیں کام کرانے پڑتے ہیں، سنا ہے جھیکا گلی سے اوپر کی روڈ بہت خراب ہوگئی ہے، سڑکوں کے کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے کسی کو پروا نہیں ہے یہ تھا نیا پاکستان؟ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پرتجاوزات ختم کرکے پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، ایکسپریس وے پر ہر 15 کلومیٹر پر پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کمپنی کو ہدایت کی کہ ہر روز ایکسپریس وے کی حفاظتی دیوار گری ہوتی ہے، جس سے قوم کا پیسا ضائع ہوتا ہے، تعمیراتی منصوبوں کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کریں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

35 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

54 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

59 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago