پنجاب میں ضمنی انتخابات، فواد چوہدری کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد پر دلچسپ تبصرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی، پیپلز پارٹی پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی، پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں گے۔اسی پر سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد نے پی ٹی آئی کے لوٹوں کو الیکشن لڑانے کیلئے اتحاد کیا ہے، ضرورت یہ ہے کہ نئے اتحاد کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا دیا جائے تا کہ عوام کو واضع ہو کہ وہ کن امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔

۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضی کی صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، مستقبل میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ انتخابی میدان میں سیاسی حریف ہی رہیں گی، مگر اس وقت ملکی ضرورت کے مطابق پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

حسن مرتضی نے کہاکہ تحریک انصاف کے لئے یہ الیکشن کافی مشکل ہوگا،کیونکہ عمران نیازی کی آن گرائونڈپوزیشن کوئی اچھی نہیں ہے،کل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے،جہاں جہاں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں واپس لیں گے،وفاق اور پنجاب کے اندر ہماری مشترکہ حکومت ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزرا کی وزارتوں کا اعلان بجٹ پاس ہوتے ہی کر دیا جائیگا۔
سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی نے کہا کہ ہم نے آئندہ الیکشن آمنے سامنے لڑنے ہیں،اس وقت ضرورت ہے کہ مل کر الیکشن لڑا جائے،اقتدار چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آئے تھے کیونکہ وہ عمران خان کا بوجھ اٹھا کر عوام میں نہیں جانا چاہتے تھے۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آصف زرداری نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سپورٹ کا اعلان کیا ہے جس پر انکے مشکور ہیں،عمران خان کو گھر بھیجنے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کردار نہ ہوتا تو یہ سب ممکن نہ ہوتا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

12 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

15 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

30 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

46 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago