وزیراعظم کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے غربت کم کرنے کیلئے بڑی صنتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کردیا ۔سیمنٹ ،شوگر،اسٹیل،آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل ،بیکنگ ،فرٹیلائر،آٹوموبائل اور بیور یجزانڈسٹری پر دس فیصد ٹیکس لگے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگومیں کہا کہ کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، قوم کو اہم فیصلوں پراعتماد میں لینا چاہتا ہوں، آئی ایم ایف سے مزید شرائط نہ آئیں تو امیدہے معاہدہ ہوجائے گا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، موجودہ حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں ،پاکستان ان فصیلوں سے مشکلات سے نکلے گا مشکل کے بعد آسانی آتی ہے، انکا کہنا تھا کہ معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ، سابق حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی، معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، مشکل وقت سے نکلنے کے لیے2راستے تھے،اہم فیصلوں کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے، معشیت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو پار لگائیں گے اتحادی کے ساتھ مل کر فیصلے کئے کہ سیاست نہیں ریاست بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی سبز باغ نہیں دکھاوں گا ،صاحب ثروت افرادغریبوں کی مدد کریں ،وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ کوئی پھول کانٹوں کے بغیر نہیں ہوتا،سخت فیصلوں سے وقتی مشکلات ہوں گی مگر آگے آسانیاں ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس 2 راستے تھے، ایک الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کی جانب جائیں اور دوسرا راستہ سخت فیصلے کریں اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالیں ، ہم نے فیصلہ کیا یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں ہے ، پہلا فیصلہ سیاسی ساکھ کو بچا کر عوام کے لیے مشکل پیدا کرتے لیکن ضمیر کی آواز کہتی ہے یہ عوام اور اپنے ساتھ زیادتی ہو گی اور تاریخ معاف نہیں کرے گی ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔

Recent Posts

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

1 min ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

11 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

22 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

25 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

32 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

34 mins ago