دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی۔
عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا درخواست واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرا سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

8 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

17 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

25 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

38 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

50 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

1 hour ago