انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 207 روپے90 پیسے کا ہوگیا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی شدید مندی کا رحجان ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 55 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 661 کی سطح پر آگیا ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے معاہدے کے اثرات کے سبب ایکسپورٹرز نے 22 کروڑ ڈالرز فروخت کردیئے اور ڈالر کی قدر ریکارڈ 4.70روپے کم ہوئی . اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 207 اور قیمت فروخت 208 روپے رہی .

. .

متعلقہ خبریں