دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کی ماتحت عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں دعا زہرا کے والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دعا زہرا کی عمر 17 سال قرار دے کر مقدمہ سی کلاس کیا گیا ، پولیس کے چالان کا پورا انحصار صرف بچی کی عمر اور اس کے بیان پر ہے ، عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دئیے بغیر کیس کا سی کلاس میں منظور کرلیا جانا غیرقانونی ہے۔
دوران سماعت عدالت کے استفسار پر دعا زہرا کے والدین کے وکیل نے کہا کہ عمر کے تعین سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں کہ 16 سالہ بچہ اگر اپنی مرضی سے بھی کسی کے ساتھ جاتا ہے تو وہ اغواء تصور ہوگا ، نادرا ریکارڈ کے مطابق جب دعا زہرا گئی تو اس کی عمر 13 سال 11 ماہ اور کچھ دن تھی ، اس کیس میں ملزم ظہیر کو بچایا جا رہا ہے تفتیشی افسر چاہتا ہے بچی 17 سال کی ہوجائے اور ملزم پر آنچ نہ آئے ، اس لیے لاہور میں مجسٹریٹ کے پاس دعا زہرا کے نام سے اس کے والد اور کزن کے خلاف ایک جعلی درخواست لگائی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے فری ویل سرٹیفکیٹ جاری کیا جس کے بعد دعا زہرا کا بیان ریکارڈ کرایا گیا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں تو میرٹ پر کیس کو دیکھنا ہے، عدالت از سر نو تفتیش کا کہہ دے یا میڈیکل بورڈ کا حکم دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جج نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ میری سمجھ بوجھ کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے ، کیس کی مزید تحقیقات اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیتے ہیں ، بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ استغاثہ کا مسئلہ ہے ، ہم سی کلاس کی بات نہیں کررہے صرف عمر کے تعین کے میڈیکل بورڈ بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید تحقیقات اور دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

15 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

26 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

27 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

34 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

39 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

41 mins ago