محمود احمدی نژاد نے ایرانی حکومت پر افغان طالبان کی معاون کا الزام عائد کر دیا


تہران (قدرت روزنامہ) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنی حکومت پر افغان طالبان کی معاونت کا الزام عائد کر دیا ۔

احمدی نژاد نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے لیے ایرانی حمایت “ایرانی عوام کی ساکھ کی توہین” ہے۔

العربیہ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں محمود احمدی نژاد نےکہا کہ افغان عوام بڑی طاقتوں اور خطے کے ممالک کی پالیسیوں کا شکار ہے ،تحریک طالبان کو ایران کی طرف سے اسلحہ بھیجنے کے بارے میں ایران پر لگائے جانے والے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئےمحمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہر شخص دعویٰ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے ہمدردی رکھتا ہے اگر آپ واقعتا ہمدرد ہیں تو اسلحہ کیوں بھیجتے ہیں؟، آپ تنازعات کی حمایت کیوں کرتے ہیں؟۔

سابق ایرانی صدر نے کہا کہ “افغان عوام کے خلاف سب سے بڑی نا انصافی ان کے حقوق کی پامالی نہیں بلکہ ہر شخص کی مداخلت کرنا ہے ۔ ہر کوئی افغان عوام کی بجائے اپنی مرضی کا فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔”

WhatsApp
Get Alert