صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی ‘ 14 اضلاع میں پولنگ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی ہے جہاں 14 اضلاع میں پولنگ جاری ہے ، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ، 5331 نشستوں پر 21298 امیدوار مدمقابل ہیں ، 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 14 اضلاع میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ، اس مقصد کے لیے 9290 ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 29970 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ، 1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سکھر ، لاڑکانہ ، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن کے جن 14 اضلاع میں پولنگ ہورہی ہے ان میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ 887 یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مشترکہ 887 نشستوں میں سے 135 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں ، اب 752 نشستوں پر 3190 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، ضلع کونسلر کی 794 نشستوں میں سے 107 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب اور 687 نشستوں کے لیے 2604 امیدواروں میں مقابلہ ہے ، یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے وارڈز کونسلرز کی 3548 نشستوں میں سے 622 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں، 2926 نشستوں کے لیے 9744 امیدواروں میں مقابلہ ہے ، اسی طرح ٹاؤن کمیٹیوں کے وارڈ کونسلرز کی 694 نشستوں میں سے 68 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوہئ تاہم 626 پر 3325 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کونسلرز کی 354 نشستوں میں سے 14 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے اور 340 پر 2435 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Recent Posts

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

6 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

10 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

29 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

36 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

44 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

49 mins ago