علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے سامنے سوال اٹھا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس حملہ آوروں کی حفاظت کر رہی ہے، سندھ میں الیکشن مہم کے دوران ریاستی دہشتگردی دیکھی گئی۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ آج سکھر، لاڑکانہ، نوابشاھ اور میرپور خاص میں پولنگ ہونے جارہی ہے میں الیکشن کمیشن سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، بلاول اور مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا اور انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر اور وزیر اعلی کا جلسہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹسز جاری کیی ہم ڈیڑھ ماہ سے الیکشن میں ہونے والی زیادتیوں پر بیانات دیتے رہے۔

انہوں نے کہا الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ سندھ میں الیکشن مہم کے دوران ریاستی دہشتگردی دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ زرداری مافیا نے ہمارے خلاف پولیس کو استعمال کیا، ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا اور انہیں ڈرا دھمکا کر دستبردار ہونے کو کہا گیا۔

علی زیدی نے کہاکہ امیدواروں کو تجویز و تائید کنندہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زرداری مافیا کے خلاف امیدواروں پہ گولیاں بھی چلی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے کئی امیدواروں کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا، کیا ریاستی مشینری کا کھلا استعمال الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آیا علی زیدی نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے زبردست حوصلے کا مظاہرہ کیا، ظلم کے سامنے کھڑے رہنا جہاد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ مافیا کے خلاف جہاد ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہونی تھی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اسکے باوجود ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ جمہوری عمل کے دوران خون خرابا نہ ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا نخواستہ اگر حالات خراب ہوئے تو اسکے ذمہ دار زرداری مافیا، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ہونگے۔علاوہ وزیں اپنے ٹوئٹرپیغام میں علی زیدی نے کہاکہ سندھ پولیس حملہ آوروں کی حفاظت کر رہی ہے، سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم سے بات ہوئی، ان کے بیٹے ارباب عنایت اللہ پر زردری مافیا کے غنڈوں نے تھرپارکر کے علاقے کلوئی، مٹھی میں پولنگ سٹیشن پر حملہ کیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے، ای سی پی کہیں نظر نہیں آئے، سوائے سندھ پولیس کے جو دراصل حملہ آوروں کی حفاظت کر رہی ہے ۔

Recent Posts

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

1 min ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

11 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

27 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

41 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

59 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

1 hour ago