اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتیف نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے
کاسا1000 منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے،،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہیں،کرغزستان اور پاکستان گہری تاریخی، ثقافتی اور مذہبی جڑیں رکھنے والے انتہائی قریبی ممالک ہیں،دونوں ممالک کے عوام تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بنیادی توجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کاسا1000منصوبہ، جس کا مقصد موسم گرما میں کرغزستان اور تاجکستان کے ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں سے اضافی بجلی افغانستان کی سرزمین سے پاکستان لانا ہے۔کرغزستان سفیر نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنا کر اس کی تمام جماعتوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ، بجلی کی لائنوں کی تعمیر کا عمل بھی جاری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…
کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…
لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…