عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع

کراچی(قدرت روزنامہ)عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع، ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج 1443ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بدھ 29جون 2022کو محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس میں ذی الحج کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس بدھ 29جون 2022کو محکمہ موسمیات کمپلیکس مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران ، وزارت مذہبی امور ، محکمہ سپارکو ، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے وایل نمائندگان بھی شرکت کریں گے ، پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔

جس میں ماہ ذی الحج 1443ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کا ضرور اہتمام کریں ۔

Recent Posts

پی سی بی نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی…

3 mins ago

آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری وزراء نے ملک میں بھارتی…

9 mins ago

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام…

14 mins ago

اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے…

19 mins ago

انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ،…

30 mins ago

آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر…

31 mins ago