طالبان نے دھوکہ دیا ، ہمیں پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں ،ہماری مدد کریں ، افغان وزیر خارجہ


کابل (قدرت روزنامہ) افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا کہ طالبان نے دھوکہ دیا ہے ، ہمیں پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں ، پاکستان مشکل وقت میں ہماری مدد کرے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیے خصوصی انٹر ویو میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے انہوں نے پوری دنیا کو دھوکہ دیا، طالبان بڑی غلطی کر رہے ہیں ، ہم سب نے ان کی طرف امن کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا ۔

افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے درخواست کی کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دے ،پاکستان سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں ، ہم نے پاکستان کے امن عمل کی حمایت میں پہلے ہی کئے اقدامات کی تعریف کی ہے ، ہماری گفتگو میں دو چیزیں بہت اہم ہیں افغانستان پاکستان کے ساتھ مستحکم باہمی تعلقات کا خواہاں ہے ، ہماری پاکستان سے توقع ہے کہ وہ طالبان کے ظالمانہ مہم ، سپلائی و سپورٹ روکنے میں ہماری مدد کرے ، ہم امید کر رہے ہیں کہ ان امور پر ٹھوس پیشرفت ہو گی ۔

ایک سوال کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ امریکہ نے آپ کو دھوکہ دیا ہے کے جواب میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے طالبان کےساتھ نیک نیتی سے امن معاہدہ کیا، ہم نے انہیں کہا کہ وہ دوحہ امن معاہدے پر عمل کریں ، ہم نے غیر ملکی افواج کے انخلاءاور قیدیوں کے حوالے سے اپنا کام کیا۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago