اداکارہ حبا بخاری نے جعلی اکاونٹس بنانے والوں کو مشورہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تیزی سے مقبول ہوتی اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اگر ایسا کوئی اکاؤنٹ بنائیں تو اس میں ’فین پیج‘ ضرور لکھیں۔

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’فتور‘ میں فیصل قریشی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی حبا بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ میں دیکھتی ہوں کہ جعلی اکاؤنٹس پر لوگ کتنی محنت کرتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ایسے کسی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کو ’فین پیج‘ کا نام ضرور دینا چاہئے ورنہ ایسے یہ مداحوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہوگا اور جعلی اکاؤنٹ کی حقیقت واضح ہونے پر مداحوں کی دل آزاری ہوگی۔‘حبا بخاری نے لکھا کہ اگر آپ کوئی فین پیج چلا رہے ہیں تو براہِ کرم اس پر یہ ’فین پیج‘ ضرور درج کریں، اور حقیقی اکاؤنٹ ہونے کا دعویٰ بھی نہ کریں۔