گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی ایس آئی نے حال ہی میں اپنے آبائی گاؤں میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
تاہم انہوں نے کہا ہے کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا۔جنرل نے کہا کہ انہوں نے نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کیا ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

کم از کم ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بالکل نہیں ہوئی۔مستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔خیال رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر پر کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں آپ سب کو بلانے کا ایک مقصد تھا،میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاستدان نہیں اصلی نیوٹرل ہوں۔
برادری، تحصیل اچھی چیزیں ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں ان چیزوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے اور ہم نے اپنے ملک کے بارے میں سوچنا ہے۔جب ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا ملک ہو جہاں لوگ اپنی زندگی اور اپنے سسٹم سے خوش ہوں۔سیاسی طور پر مختلف جماعتیں آتی رہیں، ہم نے مختلف جماعتوں کو دیکھا لیکن جس راستے پر ہمیں گامزن ہونا چاہتے تھا وہ نہیں ہو سکا۔

ظہیر الاسلام نے مزید کہا کہ ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ امیدوار کون ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ سسٹم کون سا ہے اور وہ سسٹم ہمیں پی ٹی آئی میں نظر آتا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

4 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

4 hours ago