اشتہاری سے ملاقات، وزیراعظم کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری افراد سے وزیراعظم کی ملاقات کے خلاف درخواست کو قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا .

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے .
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے . چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کو کیسے روکا جائے؟کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے؟ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے، صرف خدشے پر کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے .

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے . سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی . اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان واپس آ جاؤں گا . اسحاق ڈار نومبر 2017 سے لندن میں مقیم ہیں ہے . سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے .
اسحاق ڈار مارچ2017 میں سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے جس کے بعد سے وہیں پر مقیم ہیں . نیب نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا تھا . وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جب واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں