پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل خان نے کہا کہ پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے، حکومت آئی تو پاکستان کو بڑے خسارے کے 4 بجٹ کا سامنا تھا ،ملکی معیشت، سلا متی اور خودمختاری کو اپنی سیاست پر ترجیح دیں گے، منگل کے روز کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں ٹرن آراؤنڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک اگر فیصلہ کرلے کہ اس نے مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں تو ہم بھی 10 سے 20 سال کے عرصے میں قوم کو غربت کے لیول سے نکال کر مڈل کلاس بنا سکتے ہیں، ان مشکلات حالات میں بھی وزیر اعظم نے غریب طبقے کے لیے سسا پیٹرول اور ڈیزل کے نام سے ایک اسکیم نکالی ہے جس کے تحت ہم نے 60 لاکھ خاندانوں کو یہ دعوت دی کہ وہ خود کو 786 پر رجسٹرڈ کرائیں جس میں 40 لاکھ لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور 10 لاکھ لوگوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے، اسکیم کے تحت آئندہ پورے سال تک 2۔

2 ہزار روپے دیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان کو بڑے خسارے کے 4 بجٹ کا سامنا تھا، اس سال بھی 5 ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ تھا، گزشتہ 4 سال کیدوران 20 ہزار ارب قوم کو مقروض کردیا گیا،ہم نے ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مشکل فیصلے کئے، پی ٹی آئی حکومت نے 71 برسوں کے دوران لیے گئے قرضے کا 80 فیصد قرض حاصل کیا، اگر آپ نے دوسرے ممالک کے ساتھ پیکجز اور امداد لینی ہے تو پھر خودداری کی بات نہیں کریں، اگر قوم اپنی معیشت کے حجم کا 9 فیصد بھی ٹیکس نہیں دے رہی تو پھر خودداری کی بات نہیں کی جاسکتی، وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی پر 120 روپے کے خسارے کا سامنا تھا، یہ سبسڈی ملک کو دیوالیہ کردیتی، اس لیے ہم نے پیٹرول و ڈیزل مہنگا کیا، ہمیں قوم پر فخر ہے کہ اس نے صورتحال کو سمجھا ہے، غریب لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے، اس لی ہم امیر لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لے کر آئے، ہم نے وزیراعظم، ان کے بیٹوں اور اپنی کمپنی سمیت امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا، ہم نے 4 فیصد سے 10 فیصد تک سپر ٹیکس لگایا ہے، ہم دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہم بلڈرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، کارڈیلرز، فرنیچر بنانے والوں سمیت سب کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، مشکلات نہیں کریں گے لیکن امیر پاکستانیوں کو ملک کی ترقی و خودداری میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، حالات مشکل ضرور ہیں مگر ملک اب ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان خطرے سے نکل چکا ہے، ہم ریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، ہم بیجوں، سولر پینلز پر سے ٹیکس ختم کیا، فارماسیکیوٹیکل صنعت کے معاملات کو حل کردیا ہے، ملک کی معیشت، سلامیتی اور خودمختاری کو اپنی سیاست پر ترجیح دیں د*گے، مشکل فیصلوں سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

27 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

31 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

56 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

1 hour ago