اتحادیوں کے گلے شکوے شروع،ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اتحادیوں نے موجودہ حکومت سے بھی گلے شکوے شروع کردئیے، ایم کیو ایم اور بی اے پی کی طرف سے موجودہ حکومت کے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں،مڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں،وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطے کئےگئے،ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیو ایم نے جواب میں کہاکہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اس سے پہلے خالد مگسی کی ترقیاتی منصوبوں کی شکایت پر خبر سامنے آئی تھی کہ آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے،اے آر وائے کی رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم سے خصو صی ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ آصف زردری کا دورہ اسلا م آباد اسی ہفتے شیڈول ہے،واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے شکو ہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا مقصد کچھ اورتھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے،اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں،ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی،خالد مگسی نے کہا کہ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں،ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے،ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے،شکایتوں کوٹھیک کرلیں ابھی بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی

Recent Posts

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

3 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

9 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

14 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

20 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

29 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

35 mins ago