اداکارہ رانی مکھرجی نے نیا گھر خرید لیا، قیمت جان کر آپ کے ہوش گم ہو جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی میں کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں ممبئی کے مہنگے علاقے خار میں ایک عالی شان اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 7 کروڑ 12 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، اس لگژری اپارٹمنٹ میں بہت سی سہولیات موجود ہیں۔

یہ اپارٹمنٹ پچھلے ماہ رانی مکھرجی کے نام پر رجسٹرڈ ہوا ہے۔ اداکار ٹائیگر شروف، اداکارہ دیشا پٹانی، بھارتی کرکٹر ہاردک اور کرونال پانڈیا کا اپارٹمنٹ بھی پڑوس میں واقع ہے۔ اداکارہ کا اپارٹمنٹ 22 منزلہ عمارت میں سمندری منظر نامے کے ساتھ 3 ہزار 545 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔خیال رہے کہ 90ء کی دہائی میں اداکارہ رانی مکھرجی نے اسکرین پر خوب جلوے بکھیرے اور یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ بالی ووڈ میں رانی مکھرجی کو ان کی اداکاری اور مسکراہٹ کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔