سود کے خلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپس لیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیشنل بینک کو ہدایت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے سود کے حوالے سے حالیہ فیصلے کے خلاف اپنی اپیل واپس لے لیں تاہم سپریم کورٹ میں ربا کے خلاف وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے این بی پی سی کہا ہے کہ وہ اپنی پٹیشن واپس لیں۔اسٹیٹ بینک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بینک والوں سے بات کریں گے۔جب کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بلاسود معیشت کیلئے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں کردار ادا کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلاسود معیشت کیلئے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں جو فیڈرل شریعت عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا جائزہ لے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے مراسلے میں مجوزہ ٹاسک فورس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 19 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کوخلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago