خوفناک حادثہ، بحری جہاز دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، ویڈیو وائرل

جاپان (قدرت روزنامہ) شمالی جاپان کے قریب بحری جہاز دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کورگو جہاز کا تیل بحیرۂِ جاپان میں بہہ نکلا، خبرایجنسی کے مطابق سطح سمندر پر تیل کی 5.1 کلومیٹرطویل اور ایک کلومیٹرچوڑی تہہ بن گئی ہے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جہازکا عملہ محفوظ ہے۔ کارگوجہاز لکڑی کی چپس تھائی لینڈ لے جا رہا تھا۔


گزشتہ روز ہیچینوہی پورٹ پر جہاز کم گہرے پانی میں جا دھنسا تھا، ’رننگ ایگراؤنڈ‘ کے سبب جہاز میں دراڑ رونما ہوئی، جو جہاز ٹوٹنے کا سبب بنی۔