عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون میں ریفرنس کی تیاری جاری ہے۔نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام لگایا جائے گا۔
ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔ مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں۔

عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا تھا۔ سلیمان نیازی ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانے کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے خط لکھا ہے تاہم کیبنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

Recent Posts

سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے…

3 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف جائزہ…

5 mins ago

تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے تجارتی خسارے میں مسلسل دوسرے ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا…

9 mins ago

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

24 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

28 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

38 mins ago