ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے بلایا گیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیرآزاد نے کی، اجلاس میں وزرات سائنس اینڈٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور علماء کرام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا۔ اعلامیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا ملک میں عید الاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی۔ اس سے قبل ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب نے بھی کہا کہ لاہور میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔

بتایا گیا کہ ذی الحجہ کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے، چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھا جا سکتا تھا۔

اسی طرح محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک، پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک بن گیا، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالاسلام، جاپان اور ہانگ کانگ میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ یکم جولائی جب عید قربان 10 جولائی کو ہو گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات پہلے ہی عید الضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کر چکے۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے سربراہ انجینئر محمد شوکت نے کہا ہے کہ بدھ 29 جون کو کسی بھی اسلامی ملک میں ذو الحجہ کا چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں جمعرات 30 جون کو یکم ذو الحجہ ہوگی جبکہ جمعہ 8 جولائی کو وقوف عرفہ اور ہفتہ 9 جولائی کو عید الاضحی متوقع ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ متعدد اسلامی ممالک میں جمعہ کو یکم ذو الحجہ جبکہ 10 جولائی کو عید الاضحی ہو۔

Recent Posts

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

6 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

9 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

17 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

26 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

33 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

40 mins ago