سرگودھا میں مسافر بس کی رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق ،10زخمی

سرگودھا(قدرت روزنامہ) خوشاب روڈ پر پر مسافر بس کی چنگچی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔سرگودھا میں خوشاب روڈ پر مسافر بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور مسافر بس کے ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئی، جب کہ رکشے کو بچاتے ہوئے بس بھی الٹ گئی، جس میں موجود متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں تمام اموات رکشے میں موجود مسافروں کی ہوئی ہیں، جب کہ بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Recent Posts

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

10 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

11 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

21 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

29 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

29 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

40 mins ago