گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک اس وقت عدت میں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں۔ وہیں ان کے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگوں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
یہ ویلاگ انہوں نے ایک ماہ قبل عامر لیاقت کی وفات سے قبل شوٹ کیا تھا جس میں وہ ڈی جی خان میں واقع دربار شریف میں حاضری دینے گئیں تھیں۔
ویلاگ کے آغاز میں دانیہ ملک بتاتی ہیں کہ یہ ہے میرا پہلا ویلاگ اور آج ہم جا رہے ہیں ڈی جی خان اپنے دربار پر، تو آج ہم اپنے دربار کا وزٹ کروائیں گے۔ویلاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ اپنی والدہ کے ساتھ خود گاڑی ڈرائیو کر کے دربار کے مقام تک پہنچتی ہیں۔


دانیہ ملک دربار پہنچ کر اندر سے مناظر دکھاتی ہیں۔ دربار کے اندر کل چھ قبریں موجود ہوتی ہیں جن میں سے تین اوپر اور تین نیچے کی جانب ہوتی ہیں۔
ویلاگ میں دانیہ اور ان کی والدہ کو قبرکی دیوار پر چومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ ویلاگ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے۔ چونکہ ان کا یہ ویلاگ عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ان کی ویڈیوز کی تشہیر نہ کریں، وہ چاہتی ہے کہ لوگ ان کی ویڈیوز لائیک کریں لیکن مہربانی کرکے انہیں نظر انداز کریں۔ شرم آنی چاہیے آپ کو دانیہ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ معاف کرے کیسے یہ لوگ قبروں کو سجدہ کرلیتے ہیں۔

وہیں دوسرے صارف نے ان کی ویڈیو پر لکھا کہ شارٹ کٹ سے زندگی بدل گئی، مگر اللہ انہیں ہدایت دے۔

چوتھے صارف نے تبصرہ کیا کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔