انگلینڈ سے ٹکراؤ سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، کپتان روہت شرما ٹیم سے آؤٹ، کون کپتانی کرے گا؟جانیے تفصیل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے خلاف کل (جمعہ )سے شروع ہونے والے برمنگھم ٹیسٹ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما اس واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے۔ روہت لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔

وہ پورا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور تب سے آئیسولیشن میں ہیں۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔

انسائیڈ اسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ اور دیگر کھلاڑیوں کو روہت شرما کے برمنگھم ٹیسٹ سے باہر ہوجانے کے بارے میں گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیم میٹنگ میں بتا دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ روہت کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی ہے یا نہیں۔ ٹیم انڈیا سے وابستہ ذرائع نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا کہ روہت اب بھی آئیسولیشن میں ہیں۔ روہت دو نگیٹو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ہی آئیسولیشن سے باہر آئیں گے ۔