فرح خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاو¿سنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے .

فرح خان کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی . مگنولیا کے نام سے ہاو¿سنگ سوسائٹی شروع کی،

جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں . صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے . ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا ہے . واضح رہے کہ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں