لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حمز ہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ،بیرسٹرعلی ظفر کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حمز ہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ،عدالت نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا حلف کالعدم قراردیا ہے،ہماری درخواستیں منظور ہوئی ہیں ۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ ہم نے آئین ،قانون اور انصاف کی بات کی ، فیصلے میں کہا گیا جو وز یراعلیٰ ڈیفکٹو کے ووٹ سے منتخب ہواوہ ٹھیک نہیں ۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کے انتخاب کو کالعدم قرار دیدیا ہے، تحریری فیصلے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کا فیصلہ چار ایک کی تناسب سے سنایا ، فیصلے میں پانچ میں سے ایک فاضل جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی کا مشروط اختلاف سامنے آیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ  تفصیلات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان  شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پانچ درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب ، پنجاب اسمبلی میں ہونے والی کارروائی اور پورے الیکشن کو ہی چیلنج کیا گیا تھا ۔جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کر دیاہے۔ گزشتہ روز پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے نظر انداز کر دیں، سپریم کورٹ جا کر فیصلے پر نظر ثانی کرائیں، تشریح موجودہ حالات میں لاگو ہو گی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago