اداکارہ زارا نور کا شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہزارا نور عباس نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونے پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے .
گزشتہ روز اداکارہ نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رائل ہولوے یونیورسٹی، لندن میں بنائی گئی اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں .

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کا ایک ڈائیلاگ لکھا کہ گورو کل کی ہوائیں بدل رہی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)


زارا نور نے لکھا کہ آج کے دن شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہوئے ہیں اور میں آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں ان کی فلم محبتیں کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی .
اداکارہ نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے محبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے ،جو کچھ میں نے صرف ٹی وی پر دیکھا تھا اسے آج اپنی آنکھوں سے حقیقت میں دیکھنا ایک بہت اچھا احساس تھا .
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں