اداکارہ عائشہ اور احسن خان کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل؛ صارفین برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور اداکاراحسن خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے .

سوشل میڈیا کے مخلتف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں .

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹو شوٹ کسی مارٹ میں ہورہا ہے اور اداکارہ عائشہ عمر نامناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں .

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے .

اس سے قبل عائشہ عمر اور احسن خان کی گھڑ سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی .
واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اور احسن خان کا شمار لالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں