شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔
6⃣ major world titles between them
1⃣,5⃣5⃣9⃣ international appearances
4⃣3⃣,0⃣5⃣7⃣ runs
9⃣9⃣2⃣ wicketsJaved Miandad, Daren Sammy, Shahid Afridi and Shoaib Malik join the Pakistan Junior League as mentors! 🤩
Read more: https://t.co/Q3XrTttu7R pic.twitter.com/5fWaxjSm6y
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) June 29, 2022
پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
Grooming the superstars of tomorrow 👏@SAfridiOfficial is looking forward to being a team mentor in Pakistan Junior League that commences in October 🗓️ pic.twitter.com/d17xfK1gyG
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) June 29, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے۔ہ میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔